[۔۔۔] "میرے پاس ایک تجویز ہے۔" اس نے کہا، وہ میری دوست اپریل کی طرح اگے کو جھک آیا جیسے وہ جُھکا کرتی ہے جب وہ کوئی راز بتانا چاہتی ہو، حالانکہ اس کے راز کبھی بھی اچھے یا واقعی میں راز نہیں ہوتے۔" اگر تم کسی کو نہ بتاؤ کہ میں یہاں ہوں، تو میں تمھاری آنکھیں ٹھیک کر سکتا ہوں۔"
"شہر سے باہر نکل جاؤ!"
اس نے چند بار پلکیں جھپکائیں۔ "میں یہی کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔"
"میرا مطلب ہے، تم ایسا نہیں کر سکتے!"
"کیوں نہیں؟"
"خیر، کوئی بھی میری آنکھیں ٹھیک نہیں کر سکا، ماسوائے عینک کے۔"
"مجھ میں خاص صلاحیتیں ہیں۔ تم دیکھ پاؤ گے، جب تک..."
"...میں تمہارے بارے میں کسی کو نہیں بتاؤں گا؟"
"بالکل یہی اصل مدعا ہے۔"
"میں کیسے یقین کروں کہ تم مجھے اندھا نہیں کرو گے؟ تم ان ٹیلی مارکیٹرز میں سے بھی ایک ہو سکتے ہو جو جھوٹے وعدے کرتے ہیں۔"
اس نے وہی حرکات پھر سے دہرانا شروع کر دیں۔ "میں کسی کے ساتھ ایسا نہیں کروں گا خاص طور سے جس نے مجھے کوئی تکلیف نہ دی ہو۔"
"کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر میں تمھیں نقصان پہنچاؤں تو تم مجھے اندھا کر سکتے ہو؟"
"یہ میں صرف انھیں بتاتا ہوں جنھیں واقعی یہ جاننے کی ضرورت ہو۔"
"اور اگر تم نے میری آنکھیں ٹھیک کر دیں اور میں تمھارے بارے میں کسی کو نہ بتاؤں تو کیا تم ہمارے کھیتوں سے نکل جاؤ گے؟"
"بالکل یہی بات ہے!" [۔۔۔]